کاٹلنگ میں فائرنگ

کاٹلنگ میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گیا

ویب ڈیسک: کاٹلنگ کے تھانہ بانڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات سادہ کپڑوں میں ملبوس 3 پولیس اہلکار تھانہ بانڑی کی حدود گڑھی ریسٹ ہاوس میں کھانا کھا رہے تھے اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تینوں پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ دوران علاج ایک پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او اور گن مین ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارہے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان