چمن میں تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں چمن شاہراہ شیلہ باغ کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی