چارسدہ میں 4 سالہ بچی ذبح کر دی گئی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں دریائے جندی سے 4 سالہ بچی کی ذبح شدی لاش ملی ہے۔ بچی کونامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے 4 سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے لاش تھانہ پڑانگ کی حدود دریائے جندی کنارے پھینک دی تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 4 سالہ مریم گزشتہ روز شام کے وقت شاہ بڑہ معتبر کورونہ سے اچانک غائب ہو گئی تھی، مساجد اور سوشل میڈیا پر اعلانات کے باوجود بچی کا پتہ نہ چل سکا، گزشتہ شب 2 بجے بچی کی لاش دریائے جندی کنارے سے ملی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چلڈرن ہسپتال رجڑ منتقل کر دی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق