سوات میں زمرد نکالنے کیلئے کھودے گئے کنویں

سوات میں زمرد نکالنے کیلئے کھودے گئے کنویں بیٹھ جانے سے 2 مکان منہدم

ویب ڈیسک: مینگورہ کے علاقے قاضی بابا میں غیر قانونی زمرد کے کانوں کے لئے کھودے گئے کنویں بیٹھ جانے دو مکانات مہندم ہوگئے، مزید مکانات میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے خطرے کے پیش نظر ارد گرد کے مکانات خالی کردئیے اور رکاوٹیں لگا کر راستوں کو بند کردیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے گنجان آباد علاقے قاضی بابا میں غیر قانونی طور پر قیمتی پتھر زمرد نکالنے کے لئے سرنگین کھودی جار ہی ہے جس سے ارد گرد کا علاقہ زیر زمین کھوکلا ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت معاملے کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس