انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دیدی

ایما لیمب کی پہلی بین الاقوامی سنچری کی بدولت انگلینڈکی ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔لیمب نے اپنے تیسرے ون ڈے میں صرف 91 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی ۔انہوں نے 31 گیندوں پر 55 رنز بنانے والے نیٹ سکیور کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 89 رنز جوڑے۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کو 48 اوورز میں 218 رنز پر پویلین بھیج دیا اور جیت کیلئے 219 رنز کے تعاقب میں انتہائی پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کی بائولرز کو کوئی ایسا موقع فراہم نہیں کیا جس سے وہ دبائو ڈال سکیں

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

جنوبی افریقہ کی اوپنر لورا وولوارڈٹ نے 43 رنز بنائے اس سے پہلے کہ چلو ٹریون نے 73 گیندوں پر تین چھکوں سمیت شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی اور ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنی ٹیم کو ایک معقول ٹوٹل تک لے جائیں گی۔لیکن جیسے ہی ان کی وکٹ گری اس کے بعد جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کی پانچ وکٹیں صرف تیرہ رنز کے اضافے سے سولہ گیندوں کے اندر گر گئیں۔کیتھرین برنٹ جو اس سیزن میں پہلی مرتبہ کھیل رہی تھیں نے اٹھارہ رنز دیکر تین وکٹیں لیں جبکہ نیٹ سکیور نے 59 رنز دیکر چار شکار کئے، یہ ان کی ون ڈے میچوں میں اب تک کی سب سے بہترین بائولنگ کارکردگی بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف