د نوواک کی عالمی درجہ بندی میں تنزلی

ومبلڈن اوپن جیتنے کے باوجود نوواک کی عالمی درجہ بندی میں تنزلی

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام پر مرد کھلاڑیوں کی نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق روس کے کھلاڑی ڈینیل میدویدیف بدستور پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں اور اب انہیں عالمی نمبر کی پوزیشن پر آٹھ ہفتے ہو چکے ہیں.

تاہم ومبلڈن اوپن کا اعزاز مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر ساتویں بار جیتنے والے سربیا کے کھلاڑی نوواک ڈچکوچ چار پوزیشنیں نیچے آتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،

نوواک جنہوں نے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں آسڑیلیا کے کھلاڑی نک کرائیوس کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 21 واں گرینڈ سلام اعزاز جیتا تھا کی رینکنگ میں بہتری نہ آنے کی وجہ اے ٹی پی کا وہ فیصلہ ہے جس کے مطابق رواں سال ومبلڈن اوپن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کوئی پوائنٹس نہیں دیئے جائیں گے کیونکہ ومبلڈن اوپن نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس اور بیلو روس کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کی ہے،

اگست 2018 کے بعد سے یہ نوواک ڈچکوچ کی سب سے خرابی رینکنگ ہے، رافیل نڈال جو ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل سے فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہو گئے تھے کی نئی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن ہے۔