خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات،16 افراد جاں بحق

پشاور: (مشرق نیوز) عید کے موقع پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات میں16 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ8 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا۔
مانسہرہ کےعلاقہ دلولہ میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی3 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ5 افراد زخمی ہوئے۔
اپرمہمند کے علاقہ غلنئی میں پانی میں ڈوبنے سے2 بچیاں جان کی بازی ہارگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے بچیوں کو غلنئی ہسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر