بمرا نمبر ون بائولر بن گئے

انگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست

اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو کر بھارت کیخلاف دس وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار ہو گئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جیسن رائے، جو روٹ اور بین سٹوکس پہلے تین اوورز کے اندر ہی صفر پر آؤٹ پر آئوٹ ہو کر پویلین جا بیٹھے۔

جسپریت بمراہ کی قیادت میں بھارت کا بائولنگ اٹیک انگلش بلے بازوں کیلئے تباہ کن بن گیا اور صرف چھبیس کے عوض پانچ انگلش بیٹر پویلین چلے گئے ،جونی بیرسٹو اور لیام لیونگسٹون اپنا کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے ۔

وائٹ بال کے کپتان مقرر ہونے کے بعد پہلی بار  ہوم گرائونڈ پر ون ڈے میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے جوز بٹلر نے 30 رنز سکور کرکے کچھ مزاحمت کی۔ جب جوز بٹلر پویلین لوٹے تو اس وقت انگلینڈ کا سکور 59 رنز تھا اور اس کی سات وکٹیں گر چکی تھیں،

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ میچوں میں کم ترین سکور 86 رنز ہے اور اس موقع پر یہ خطرہ منڈلا رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی تاریخ کے کم ترین سکور پر آئوٹ ہو جائے گی ، اس موقع پر لوئر مڈل آرڈر کی جانب سے کچھ مزاحمت کا آگئی اور انگلش ٹیم بالآخر 25.2 اوورز میں 110 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

انگلش ٹیم کی تباہی میں اہم کردار جسپریت بمرا کا رہا جنہوں نے انیس رنز دیکر چھ انگلش بیٹر شکار کئے۔

بھارت  نے اپنے ہدف کو 18.4 اوورز میں آرام سے حاصل کر لیا، کپتان روہت شرما نے ناٹ آؤٹ 76 رنز بنائے، حالیہ دنوں میں انگلینڈ کی سب سے بڑی شکست میں سے ایک ہے –

گزشتہ ہفتے انگلینڈ بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیتنے  مہمان ٹیم بھارت  نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اگلا میچ جمعرات کو لارڈز میں ہے اور تیسرا اتوار کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔