کرک میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کرک میں حالیہ بارشوں نے تباہی پھیر دی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے۔ سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
یونین کونسل سراج خیل اور تخت نصرتی میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ علاقے کے کئی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ درجنوں گھروں کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ آفت زدہ علاقوں میں متعدد واٹر سپلائی سکیمیں اور بجلی کے پول ریلوں میں بہہ گئے جس کے باعث پانی اور بجلی کی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ موجودہ صورتحال میں حکومتی نمائندہ دکھائی دے رہا ہے نہ انتظامیہ نظر آرہی ہے متاثرہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ