خانپور میں زیر تعمیرروڈ کا پُل دوسری بار سیلابی ریلے میں بہہ گیا

ویب ڈیسک: ہری پور کے تحصیل خانپورمیں زیرتعمیرروڈ پر کمال پور کے مقام پر بنا رابطہ پُل دوسری بار پانی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ غیرقانونی کرش پلانٹس کا لاکھوں ٹن خاکہ بھی خان پورڈیم میں بہہ گیا۔ پل بہہ جانے سے چار یونین کونسل کے 80 سے زائد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ پل کے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ با اثر شخصیات کے کرشنگ زون کی تباہ کاریاں بھی عروج پر ہے لاکھوں ٹن خاکہ سیلابی ریلوں کے ساتھ بہہ کر ڈیم میں جا رہا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کرشنگ زون کو فوری بند نہ کیا گیا تو خان پور ڈیم ایک سال کے اندر مٹی اور خاکے سے بھر جائے گا جس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام اباد میں پینے کے پانی کی سپلائی بھی بند ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار