صدرکے فرار کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: سری لنکا میں صدرراجاپاکسے کے ملک سےفرارہونےکے بعدغیرمعینہ مدت تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر کے ملک سے جانے کے بعد ملکی حالات قابو میں کرنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ہزاروں مشتعل مظاہرین نے کولمبو میں وزیراعظم آفس ہاوس کا گھیراو کر لیا۔ پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی روکنے کے لیے دارالحکومت کولمبو سمیت مشرقی صوبے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر راجاپاکسے فوجی طیارے میں پڑوسی ملک مالدیپ فرار ہوئے ہیں۔ ملک میں تقریبا 3 ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں ملکی سیاسی صورتحال ابترہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ