شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی جانب سےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گردمار گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان دتہ خیل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن دہشگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ