حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی،وزیراعلٰی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ محمودخان کی زیر صدارت صوبےمیں بارشوں سیلاب کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلٰی محمودخان نے متعلقہ حکام کو متاثرین کی فوری مالی معاونت اور بحالی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹانک میں صورتحال معمول پر آنے تک عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپس کو جاری رکھا جائے، متاثرہ علاقوں میں وباؤں سے بچاؤ کے لیے سپرے اور دیگر سر گرمیاں جاری رکھی جائیں۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی اور ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
پی ڈی ایم اے حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب سے اب تک 80 مکانات مکمل تباہ اور272 سے زائد کو جزوی نقصان پہنچا۔
مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 27 اموات جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے، ٹانک سمیت دیگر اضلاع میں متاثرہ افراد کو خیمے، خوراک، پینے کا پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب