پاکستانی اداکار و ڈائریکٹر تنویر جمال انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر تنویرجمال جاپان کے مقامی ہسپال میں میں انتقال کر گئے۔ تنویر جمال طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے وہ گزشتہ ماہ دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے جہاں دوران علاج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ہدایت کار تنویر جمال گزشتہ 40 سال سے اپنی جانداراداکاری کے باعث پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ انہیں پی ٹی وی سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ تنویر جمال نے 1985 میں پاکستانی شو بزنس انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

مزید دیکھیں :   پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال ہو گئے