قمر زمان

سینئرز میں کوئی ایسا کھلاڑی نظر نہیں آتا جو ورلڈ چیمپئن بن سکے، قمر زمان

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین’ سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کہا ہے کہ اس وقت سینئر سکواش پلیئرز میں کوئی بھی ایسا کھلاڑی نظر نہیں آتا جو مستقبل میں ورلڈ چیمپئن بن سکے .

گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی صرف وقت گزار رہے ہیں اٹھائیس سے بتیس سال کے کھلاڑی کے لئے فٹنس برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہوتا ہے.

ہمارے کھلاڑی دو گھنٹے بھی کورٹ میں ٹریننگ نہیں کرتے اس کیساتھ فزیکل فٹنس کے لئے بھی کوئی کام نہیں کرتے’ پاکستان کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے تو گوروں کی فٹنس لاجواب ہوتی ہے وہ زیادہ عمر کے ہونے کے باوجود اپنی فٹنس کی وجہ سے جیت جاتے ہیں ہمارے کھلاڑی مطلوبہ محنت نہیں کرتے ایک طرف کھلاڑیوں کونہ تو کوئی انٹرنیشنل لیول کی سہولتیں حکومت کی جانب سے ملتی ہیں اور نہ ہی کوئی ملازمت جس کے باعث وہ معاشی مسائل میں گھرے رہتے ہیں اور کھیل پر توجہ نہیں دے پاتے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے خاتمے کے بعد سے اب تک صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور کھیل زوال پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ایک سوال کے جواب میں قمر زمان نے کہا کہ جونیئر لڑکے محنت کررہے ہیں انڈر11 سے انڈر19 تک کے کھلاڑی اچھے جارہے ہیں ان پر خصوصی توجہ بھی دے رہے ہیں’حال ہی میں نور زمان نے ایشین ٹائٹل جیتا ہے جو بڑا کارنامہ ہے اور امید ہے کہ دیگر جونیئر کھلاڑی بھی مزید محنت کریں گے۔