بمرا نمبر ون بائولر بن گئے

ون ڈے بائولرز کی نئی عالمی درجہ بندی، بمرا نمبر ون بائولر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے بائولرز کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کراتے ہوئے انیس رنز کے عوض چھ وکٹیں لینے والے بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، اعلان کردہ عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسری، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تیسری، آسڑیلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھی، افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں، بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز چھٹی، انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری آٹھویں، افغانستان کے محمد نبی نویں اور افغانستان کے راشد خان دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔