ایبٹ آباد

ایبٹ آباد میں3 سالہ کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل،نعش برآمد

ایبٹ آباد: (مشرق نیوز) عید کے دوسرے روز لاپتہ ہونے والے3 سالہ عبدالہادی کی نعش قریبی کھیت سے برآمد ہوگئی۔
پولیس کے مطابق عید کے دوسرے روز3 سالہ عبدالہادی تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں چندو میرا ڈھیری سیداں سے لاپتہ ہوگیا جس کی رپورٹ درج کی گئی۔ پولیس نے بچے کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ بچے کا رشتہ دار بچے کو دکان سے کھانے کیلئے کچھ لے کر دینے کے بہانے ساتھ لے گیا جہاں رشتہ دار نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلہ دبا کر بچے کو قتل کرڈالا۔ ملزم نے بچے کی نعش قریبی کھیت میں دفنا دی تھی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر حویلیاں ہسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ