صوابی کےسیلاب

صوابی کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

صوابی: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے میرا رابطہ ہوا جس میں صوابی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ گفتگو میں وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا تھا کہ صوابی کےمتاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسدقیصر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے لوگوں کے گھروں،فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دے گی اِس کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائےگی۔ اِس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نقصانات سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے صوبائی حکومت کو ارسال کرےگی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سیلاب کو روکنے کیلئے جامع پلان بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی ایچ یو کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل