جھنگ: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ شریف خاندان، لوٹوں اور الیکشن کمیشن سے ہے، چیف الیکشن کمشنر خفیہ طور پر حمزہ اور مریم سے ملتا رہا ہے، لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہوا ہے، مسٹر ایکس نے مسٹر وائے کو ملتان بھجوایا ہوا ہے، ہم نے ان کے امپائروں کے باوجود یہ میچ جیتنا ہے۔
جھنگ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانے والے غدار ہیں، لوٹے وہ لوگ ہیں جو پیسے لے کر عوام کے ووٹ بیچتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے آئین کے خلاف جاتے ہیں، لوٹے ملک کے ساتھ غداری کرتے ہیں،قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، 17 جولائی کو لوٹوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔ 17 جولائی کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، ہم نے الیکشن جیت کر ملک کو امریکا کےغلاموں سے بچانا ہے، ای وی ایم آنے سے دھاندلی کا نظام ختم ہوجانا تھا، چیف الیکشن کمشنر اور ان دونوں خاندانوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹ ہونا چاہیے، سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، سینیٹ الیکشن میں کروڑوں روپے چلے، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، جب یہاں آرہا تھا تو سزا یافتہ کی تصویر نظر آئی، سزایافتہ کے ساتھ بھگوڑے کی بھی تصویر دیکھی، حمزہ ککڑی غیر آئینی وزیراعلیٰ ہے، باپ بیٹوں پر 16 ارب کے کرپشن کیسز ہیں، میرجعفروں اور میرصادقوں نے چوروں کو ہم پر مسلط کیا، انہوں نے آتے ہی 1100 ارب روپے نیب قوانین کی ترمیم سے معاف کرا لیا۔
Load/Hide Comments