مریم نواز

مردان،صوابی کے بعد عمران خان پنجاب کو ڈبونے آگیا،مریم نواز

لیہ: (مشرق نیوز) مسلم لیگ ن ک نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار کیلئے عمران خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا، مردان اور صوابی ڈوب گیا عمران خان پنجاب ڈبونے آگیا ہے۔ نوازشریف نے سی پیک جبکہ عمران خان نے جی پیک بنایا، بنی گالہ منی گالہ بن گیا۔
مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا، نا اہلی، مہنگائی اور کرپشن کو شکست دیں گے، مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں۔ 17 جولائی کو شیر کا مقابلہ گیڈر کی لائی ہوئی مہنگائی، کرپشن، نااہلی، نالائقی اور بے روزگاری سے ہے، عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عمران خان نے پنجاب میں تباہی، نواز شریف نے خوشحالی کے منصوبے لگائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ اب مگر مچھ کے آنسو بہاتہ ہے، عوام کے رونے کے دن گزر گئے اب فتنہ خان کے رونے کا وقت ہے، عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، عوام جانتے ہیں تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مشکل فیصلے جتنے کرنے تھے کرلیے اب اچھا وقت دستک دے رہا ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور