پاکستان اور آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہد طے پا گیا، مفتاح اسماعیل کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کو جلد ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔ ٹویٹ پیغام میں انہوں نےمدد کرنے پر وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کو ایک ارب 7 کروڑڈالر فراہم کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ توسیعی پروگرام کے تحت پاکستان کو 4ارب 20 کرور ڈالرمزید فراہم کیے جائیں گے۔ آئندہ سال جون تک یہ رقم 7ارب ڈالر کردی جائے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے6ارب ڈالر کےبیل آوٹ پیکج کامعاہدہ کیا تھا۔ سابق حکومت معاہدوں کی پاسداری نہ کرسکی جس پرآئی ایم ایف نے رقم روک لی۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان