اسمبلی تحلیل

اسمبلی تحلیل غیرقانونی اقدام قرار، آرٹیکل6 کےتحت کارروائی ہونی چاہیے ، وزیر قانون

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا، جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ حکومت کو آرٹیکل6کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق حکومت کے اسمبلی تحلیل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا، عدالت عظمٰی نے اسمبلی تحیل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کو روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کل تفصیلی فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا، عمران خان نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کی وہ بھی غیر آئینی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیہ میں آخری کیل ٹھونک دی، 7مارچ کو سائفر پہنچا27تک وزیراعظم نے اس پر کچھ نہیں بولا، اگر سازش ہوئی تو اسے پارلیمنٹ کے سامنے لایا جانا چاہیے تھا حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے ایسا کچھ نہیں لایا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے حکومت کو آرٹیکل6کے تحت کارروائی کرنی چاہیے، عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی داو پر لگا دیاعدالتی فیصلے میں کہا گیا عدم اعتماد آئینی طریقہ کار ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج