خیبرپختونخوا میں بارشوں

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے10 افراد جاں بحق،2 زخمی

پشاور: (مشرق نیوز) پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس میں10 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں سے20 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ10 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔ نوشہرہ،صوابی،ٹانک اور باجوڑ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اِس وقت کرک میں نچلی سطح کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہنگامی طبی امداد کیلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے مشینری دستیبا ہے اور متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے بعد وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے سپرے بھی کروایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں