آئین توڑنے والوں کیخلاف غداری کا مقدم

آئین توڑنے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے،مریم نواز

کلرسیداں: (مشرق نیوز) نائب صدرن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان جھوٹا اور آئین شکن قرار دیا۔ آئین توڑنے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔
کلرسیداں میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست کو دفن کردیا۔ عمران خان نے جھوٹا بولا کہ سازش ہوئی، اگر سازش ہوئی ہوتی تو عمران خان کوئی ثبوت سپریم کورٹ میں دیتے۔ سپریم کورٹ نے کہا سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔ عمران خان جھوٹے اور آئین شکن ثابت ہوئے۔ آئین توڑنے والوں کیخلاف غداری کے مقدمات چلنے چاہئے، اِن کو ایسی سزا ملنی چاہئے کہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہ کرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے۔ عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، ہم نے ایک ایک بارودی سرنگ کو اپنے ہاتھ سے ہٹایا۔ اب مشکل وقت ختم ہوگیا ہے آنے والے دنوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج