نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ایڈم ملن ان فٹ

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ایڈم ملن ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ایڈم ملن فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ یورپ کے بقیہ وائٹ بال میچوں سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد جیکب ڈفی جنہوں نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کی تھی کو اب کیوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور سے دستبردار ہو گئے

جیکب ڈفی اب آئرلینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور سکاٹ لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہونگے جس کے بعد سکواڈ دورہ نیدرلینڈز پر جائے گا، یاد رہے کہ جیکب ڈفی 2020 میں پاکستان کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے، نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز جائیگی جہاں اس نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ونڈے اور سیریز سری لنکا کے نام، بنگلہ دیش کو 99 رنز سے شکست