سرینا ولیمز یو ایس اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ

سرینا ولیمز یو ایس اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی

سابق عالمی نمبر ون امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز آئندہ ماہ سے ٹورنٹو میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی، 23 بار گرینڈ سلام اعزاز جیتنے والی سرینا ولیمز ایک طویل وقفے کے بعد ومبلڈن اوپن میں واپس آئی تھیں تاہم پہلے ہی رائونڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، سرینا ولیمز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ یو ایس اوپن کھیلیں گے یا نہیں تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یو ایس اوپن کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ مقابلوں میں شرکت کرینگی، سرینا ولیمز چھ مرتبہ یو ایس اوپن کا اعزاز جیت چکی ہیں مگر گزشتہ ایک سال سے انہوں نے کوئی بھی سنگل اعزاز نہیں جیتا ہے، سرینا ولیمز اس سے قبل بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ