یورپی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ

یورپی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ، فرانس کوارٹر فائنل میں داخل

فرانس کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے یورپی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ،

اٹلی کی ٹیم کو پانچ ایک سے شکست دینے کے بعد فرانس کی ٹیم نے گزشتہ روز بیلجیئم کی ٹیم کو بھی دو ایک سے شکست دیدی فرانس کی جانب سے پہلی گول میچ کے چھٹے منٹ میں کدیدیاتو دیانی نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد فرانس کی ٹیم نے بیلجیئم کے گول پوسٹ پر حملے بڑھا دیئے تاہم فرانسیسی ٹیم مزید گول کرنے میں ناکام رہی،

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

بیلجیئم کی جانب سے پہلے ہاف کے اختتام سے نو منٹ قبل جینسی کے مین نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا مگر یہ برتری صرف پانچ منٹ ہی برقرار رہ سکی اور فرانس کی جانب سے گریج مبوک نے ہیڈ کے ذریعے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی جو فائنل وسل تک برقرار رہی ، فرانس کی جانب سے دوسرے ہاف میں بھی بہترین کھیل پیش کیا گیا مگر ان کی جانب سے برتری لینے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی اس دوران فرانس نے ایک پینلٹی کک بھی ضائع کردی ۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان