مشکل وقت گزرگیا،آگے مزید خوشخبریاں ملیں گی،مریم نواز

لاہور: (مشرق نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر چین کی نیند سوئی، مشکل وقت گزر گیا، اب ہر آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، 17 جولائی کو لاہورمیں چار سیٹوں پر الیکشن ہے، لاہور نواز شریف کا تھا اور رہے گا، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔
پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پچھلے 4 سال لاہور یتیم اور لاوارث بھی تھا، اب لاہور ترقی کے ریکارڈ بنانے والوں کے پاس آگیا ہے، شہباز شریف نے دن رات کرکے پنجاب کوسجایا تھا، کسی نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کسی کے دانتوں میں خلا ہو تو شہباز شریف وہاں بھی پُل بنا دے گا۔ گزشتہ دور میں لاہور کی سڑکیں ایک، ایک ماہ صاف نہیں ہوتی تھیں، حمزہ شہباز نے دوبارہ لاہور کو صاف ستھرا بنا دیا ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ شہباز شریف نے میٹرو بس بنائی تو اسے جنگلہ بس کہتا تھا، تھوک کر چاٹ کر وہی جنگلہ بس پشاور میں بنائی، عمران خان چار سال مہنگائی کے پہاڑ توڑتا رہا نواز شریف نے مجھے آج کہا اگر اسی طرح تیل کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو دو ہفتے بعد مزید کم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع