سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلینگ الیون کا اعلان

سری لنکا اور پاکستان کیخلاف کل سے گال میں شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کی پلینگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں فواد عالم شامل نہیں ہیں جبکہ سلمان علی آغا اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرینگے۔ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف جس ٹیم کو میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے وہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، محمد رضون( نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف