خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر حادثات میں3 سیاح جاں بحق

پشاور: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر حادثات رونما ہوئے جس میں3 سیاح جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں حطار انٹرچینج پر کاغان ناران سے واپس آتے ہوئے گاڑی بےقابو ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی۔ گاڑی میں5 افراد سوار تھے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
اِسی طرح اپر دیر میں وادی کیلاش میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ4 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق تیمرگرہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول