Firdous Ashiq Awan 1 750x369 1 750x369 1

سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں-فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ ن لیگ عمران خان اور نیب پربرس رہی ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سوچ، ہمت اورجدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، ہرپل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں جبکہ کہ ن لیگ عمران خان اورنیب پر برس رہی ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، نیب بلائے توسماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی، ایک طرف لاک ڈان سے فرار اوردوسری طرف اصرارہے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے