لکی مروت میں پولیس آفیسر کو شہید کر دیا گیا

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقے محلہ مچن خیل میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس آفیسر گل رحمان کو شہید کر دیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے مچن خیل میں پولیس آفیسر گل رحمان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر شہید ہوگئے۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات