یاسر شاہ نے لیجنڈ عبدالقادر کو پیچھے چھوڑ دیا

مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ سپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑدیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی سپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آئوٹ کرنے کے بعد حاصل کیا۔سال دو ہزار چودہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ لیجنڈ سپنر عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی، دانش کنیریا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔یاسر شاہ کی بہترین بولنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا