سری لنکا گال ٹیسٹ

سری لنکا گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 222رنز پر آئوٹ

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 76 رنز کی بدولت مکمل تباہی سے بچ گئی اور 222 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشادا فرنینڈو نے 35، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ایک، کوشل مینڈس نے اکیس، انجیلو میتھوز نے صفر، دنیش چندی مل نے 76، دننھجایا ڈی ڈسلوا نے چودہ، نیروشان ڈکویلا نے چار، رمیش مینڈس نے گیارہ، پرابھاتھ جے سوریا نے تین، مہیش تھیکاشانکا نے 38 اور کوسن نے بارہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے چار سری لنکن بیٹرز کو پویلین کا راستہ دکھایا، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ