پشاور: (مشرق نیوز) گزشتہ4 سالوں میں خیبرپختونخوا میں21 مارخوروں کا شکار کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق مارخوروں کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ4 سالوں میں21 مارخوروں کے شکار سے ملنے والی آمدن کا80 فیصد حصہ مقامی آبادی اور20 فیصد حکومتی خزانے میں جمع ہوا۔ تمام21 مارخوروں کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ مارخوروں کے شکار سے گزشتہ4 سالوں میں27 کروڑ77 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ زیادہ تر غیرملکیوں نے مارخوروں کا شکار کیا۔
Load/Hide Comments