باجوڑ: (مشرق نیوز) گرینڈ جرگے میں سیاحتی مقامات پر خواتین کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سالارزئی قوم اور جے یو آئی قائدین کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں سیاحتی مقامات پر خواتین کے جانے پر پابندی لگادی گئی۔ جرگہ مشران نے اِس بات پر اتفاق کیا کہ باجوڑ میں سیاحت کے نام پر فحاشی پھیلانے اور ہماری روایات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ہم چاہتے ہیں یہاں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبے میں بھی ترقی ہو لیکن سیاحتی مقامات پر خواتین کو لانا اور مردوں کےساتھ اکٹھے گھومنا پھرنا ہماری روایات کے خلاف ہے اِسی لیے آئندہ کیلئے خواتین کے سیاحتی مقامات میں جانے پر پابندی ہوگی۔
جرگہ مشران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ اِس کام کی روک تھام کرے ورنہ جرگہ خود اِس کو روکنے پر مجبور ہوگا۔
Load/Hide Comments