رستم میں فائرنگ

رستم میں سگے بھائی نے اپنی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ویب ڈیسک: رستم میں بھائی اپنی سگی بہنوں کا دشمن بن گیا۔ معمولی زبانی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو موت کی نیند سلا دیا۔ فائرنگ سے دوسری بہن شدید زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق رستم چغرزئی بانڈہ میں بھائی نے طیش میں آکر اپنی بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ایک بہن جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
ملزم موقع سے فرار ہو گیا، مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زبانی تکرار بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ