5a8a60f5baf14

صحت مند ہونا ڈائٹ اور ورزش کرنے سے بہتر ہے-مہوش حیات

ویب ڈیسک :تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے صحت مند رہنے کے حوالے سے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مالٹے پکڑے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دماغی سکون اور قلبی اطمینان کے حوالے سے پیغام لکھادلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے صبح بخیر کا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنا ڈائٹ کرنے یا ورزش کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صحت مند رہنے کے لیے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کی کس طرح نشونما کرتے ہیں۔تصویر میں تھامے مالٹے اور ساتھ رکھے مالٹے کے علاوہ اداکارہ نے ہیش ٹیگ گڈ مارننگ کے ساتھ بھی مالٹے کی ایموجی کا اضافہ کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہوش مالٹوں کی دلدادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا