پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار

پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار،کھانے کے وقفے پر 7 کھلاڑی آئوٹ

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری گال میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور 222رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے.

اور اس کی دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 104 رنز پر سات وکٹیں پویلین لوٹ چکی ہیں جبکہ اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید ایک سو اٹھارہ رنز درکار ہیں، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 34 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ یاسر شاہ 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں، آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے تیرہ، امام الحق نے دو، اظہر علی نے تین، محمد رضوان نے انیس، آغا سلمان نے پانچ، محمد نواز نے پانچ اور شاہین شاہ آفریدی نے صفر سکور بنایا، سری لنکا کی جانب سے پرابھاتھ جے سوریا نے پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ کوسن راجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست