بابراعظم کی سنچری نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری گال میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور 222 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 218 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کیخلاف چار رنز کی معمولی ترین برتری حاصل ہو گئی ہے، پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان بابر اعظم کی سنچری تھی جس کی بدولت ٹیم خسارہ کم کرنے میں مدد دی، بابر اعظم 119 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری ہے، پاکستان کی جب نویں وکٹ حسن علی کی صورت میں گری تو اس وقت ٹیم کا سکور 148 رنز تھا وکٹ پر آنے والے نسیم شاہ نے کپتان بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 70 رنز کی شراکت ہوئی جس میں نسیم شاہ کا حصہ صرف پانچ رنز تھا، پاکستان کی جانب سے باقی کوئی بھی بیٹر بیس رنز بھی نہ بنا سکا، سری لنکا کی جانب سے پرابھاتھ جے سوریا نے پانچ، مہیش اور رمیش مینڈس نے دو دو جبکہ کوسن راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا