پنجاب ضمنی الیکشن، تحریک انصاف 20 میں سے15 نشستیں لینے میں کامیاب

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پرہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کر لیں، مسلم لیگ (ن) نے چار سیٹیں جیت لیں جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں کے نتائج الیکشن کو موصول ہو گئے ہیں۔ غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور کی چارمیں سے تین سیٹیں اپنے نام کر لی ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی، تحریک انصاف نے جھنگ کی 2، فیصل آباد، بھکر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں بھی جیت لی ہیں۔ مسلم لیگ نے لاہور، بہاولنگر ‘راولپنڈی اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ پی پی 228 لودھراں کے آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 20 حلقوں میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔ تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی، ن لیگ39.05فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر رہی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے آزادامیدوار7.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک لبیک نے5فیصد ووٹ حاصل کیے۔ 20 حلقوں میں کل ووٹرزکی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 تھی۔ ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور