ورلڈ اتھلیٹ چیمپئن شپ میں خواتین کے سو میٹر دوڑ شیلی این فریزر نےجیت لی

امریکا میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹ چیمپئن شپ میں خواتین کے سو میٹر دوڑ ایونٹ میں جمیکا کی اتھلیٹس نے کلین سویپ کردیا، سو میٹر دوڑ میں جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے پہلی، جمیکا کی ہی شیریکا جیکسن نے دوسری جبکہ جمیکا کی ہی ایلن تھامسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 35 سالہ شیلی این فریزر نے مطلوبہ فاصلہ 10.67 سکینڈ میں طے کرتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ عالمی اعزاز جیتا ہے، یہ پہلی خاتون اتھلیٹ ہیں جو انفرادی ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں پانچ مرتبہ عالمی اعزاز جیت چکی ہیں، اپنی کامیابی کے بعد شیلی کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی ہے کہ ایک بار پھر یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی اور اس کا صلہ آج مل گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں اور آئندہ بھی مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان