download 53

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا انقلابی قدم

پشاور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے نئے آن لائن سروسز کا آغاز کردیا۔ وزیر تعلیم اکبر ایوب نے باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سیکرٹری ثانوی تعلیم و چئیرمین پشاور بھی موجود تھے۔ اب طلباء کو گھر کے دہلیز پر سروسز فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اب بورڈ ٹو بورڈ، بورڈ ٹو یونیورسٹی مائیگریشن اپلائی آن لائن ہوگا۔ ڈی ایم سی، سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن کے ڈپلیکیٹ کا حصول بھی آن لائن ہو گیا۔ تعلیمی اسناد کی تصدیق بھی آن لائن ہوگا۔ ری ٹوٹلنگ کے لیے بھی طلباء اب آن لائن اپلائی کر سکیں گے۔ آن لائن بینک ڈیپازٹ سلپ بھی اسی وقت تیار کی جائے گی۔ ارجنٹ میل سروس کے ذریعے متعلقہ تعلیمی اسناد گھر پہنچا دئیے جائیں گے۔ بورڈ کے ویب سائٹ پر چیٹ روم کے ذریعے طلباء بورڈ کے خدمات بارے معلومات حاصل کر پائیں گے۔ بورڈ چئیرمین سمیت کسی بھی متعلقہ حکام سے ملاقات کے لیے ویب سائٹ پر اپوائنٹمنٹ لے جا سکے گی۔ دیگر تعلیمی بورڈز کے خدمات کو جلد بھی آن لائن بنائیں گے۔ خدمات کی فراہمی میں پشاور بورڈ کی کارکردگی بہترین ہے

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے