ویب ڈیسک: پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی.
تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا، پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں تینوں رہنماوں نے کہا کہ عوام نے حکومت سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہ تھا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تینوں رہنماؤں نے پنجاب ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا، تینوں رہنماوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اتحادیوں کی مشاورت سے اختیار کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments