پشاور رنگ روڈ

پشاور رنگ روڈ پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے پھندو جمیل چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ جمیل چوک میں نامعلوم افراد نے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
شواہد اکٹھا کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی 100روپے فی یونٹ تک جائے گی ، عمر ایوب