پاکستان کو جیت کیلئے 342 کا ہدف کھانے کے وقفے تک بغیر نقصان 68 رنز بنا لئے

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے جیت کیلئے دیئے گئے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز بنا لئے ہیں، وکٹ پر عبداللہ شفیق 41 اور امام الحق 25 رنزکے ساتھ موجود ہیں، قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، چوتھے روز سری لنکا کی آخری وکٹ پرابھاتھ جے سوریا کی گری جو4رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ دنیش چندی مل 94 رنز پر ناٹ آئو رہے اور چھ رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر محمد نواز رہے جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے تین جبکہ نسیم شاہ اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید دیکھیں :   فیفا ورلڈ کپ، امریکا ایران کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا