ویسٹ انڈیز کے بیٹر لینڈل سمسنز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بیٹر لینڈل سمسنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، لینڈل سمسنز نے گزشتہ جمعہ کو ایک خط ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ فرنچائز سرکٹ میں نئے مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دنیش رام دین بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، لینڈل سمسنز کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر سولہ سالوں پر محیط ہے جس میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آٹھ ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 68 ہی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں انہوں نے مجموعی طور پر 3763 رنز سکور کئے ہیں

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

لینڈل سمسنز نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز پاکستان کیخلاف 2006 میں فیصل آباد کے مقام پر کیا تھا ، سمسنز نے ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 1958 رنز سکور کئے ہیں جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں لینڈل سمسنز کوئی نصف سنچری تک سکور نہیں کرسکے ہیں، لینڈل سمسنز کا 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار رہا اور انہوں نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں 82 رنز سکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا ٹی ٹوئنٹی میں ان انہوں نے 1527 رنز سکور کئے ہیں، لینڈل سمسنز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری بار ٹی ٹوئنٹی میچ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا جس میں وہ صرف سولہ رنز بنا پائے تھے اور یہ میچ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ سے ہارا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان