وزیراعظم کی الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف ممنوع فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’عمران نیازی کو ایک طویل عرصے سے ریاستی اداروں پر مسلسل حملوں کے باوجود کھُلی چھوٹ ملی جس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل