کے الیکٹرک صارفین

وفاقی حکومت کی بجلی کا بنیادی ٹیرف 8 روپے بڑھانےکی تیاری

ویب ڈیسک: نیپرا میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے91 پیسے بڑھانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔ نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ درخواست میں اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
PR

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی