عمران خان کیخلاف آرٹیکل6 کی کارروائی کیلئے قرارداد جمع

پشاور: (مشرق نیوز) عمران خان کیخلاف آرٹیکل6 کی کارروائی کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی جس میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل6 کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں بتایا گیا کہ3 اپریل کو عمران خان کی ایما پر اُن کے حواریوں نے آئین پاکستان کی دھجیاں اُڑائیں۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں بھی کہا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی جبکہ ایک جج کا اضافی نوٹ بھی موجود ہے۔ عمران خان مسلسل قومی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں لہٰذا عمران خان کیخلاف فوری آرٹیکل6 کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سخا کوٹ :شادی کی تقریب سے نومولود بچہ اغواء